نیس،23جولائی (یواین آئی) امریکی وزیرخارجہ جان کیری اپنے ایک نجی دورے پر ہفتے کے روز جنوبی فرانسیسی شہر نیس پہنچ گئے ہیں۔ اس دورے میں گزشتہ ہفتے ہوئے ٹرک حملے
میں زخمی ہونے والے ایک امریکی شہری کی عیادت کے لیے ہسپتال بھی جائیں گے۔ جمعے کے روز وہ نیس سے لاؤس کی جانب روانہ ہو جائیں گے، جہاں وہ جنوب مشرقی ایشائی اقوام کی تنظیم (SEAN) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ لاؤس کے بعد کیری منیلا پہنچیں گے۔